ڈائری کا ایک ورق

ڈائری کا ایک ورق تحریر فرزانہ خاتون

بسم اللہ الرحمن الرحیم
// یوں تو ہماری زندگی میں لا تعداد ایسے واقعات ہوتے ھیں ،جو ہمیں ایک سبق دے جاتے ھیں ،،لیکن یہ واقعہ میری زندگی میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے،،میری عادت ہے کہ میں روزانہ اپنے فرصت کے لمحات میں سے کچھ وقت نکا ل کر پودوں کے پاس ضرور بیٹھتی ہوں ،ان سے با تین کرتی ہوں ،پتوں کو اپنے ہاتھوں سے صاف کرتی ہوں ،کچھ اپنی کہتی ہوں ،کچھ انکی سنتی ہوں ،وہ خوش ہوتے محسوس ہوتے ھیں مجھے
،ایکدن کا ذکر ہے کھ میں ان کے درمیان بیٹھی ہوئے تھی ،پھر میری بیٹی بھی پاس آکے بیٹھ گئی، میں نے اس سے کہا کہ دیکھو اس کونے کے پودوں کو کتنے عجیب لگ رہے ھیں ؟ شا ید یہ سب کہتے ہوئے میرے الفاظ کچھ سخت بھی ہوگئے،،،بات آئ گئ ہوگئ ،،کافی دیر بعد میرا وہاں سے دوبارہ گزر ہوا تو میں کیا دیکھتی ہوں کھ اس کونے کے سارے پودے گھٹنوں میں سر دیےکھڑے ھیں ،انھیں دیکھ کر میں چونک گئ،اور اگلے ھی لمحے مجھے اپنی نقا دی بھی یاد آگئی ،میں نے بچوں سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ دھوپ سے مر جھا گئے ہونگے،،اس بات کا اپنے آپ کو یقین بھی دلایا،پھر بھی ایک کسک تھی دل میں ،،دھوپ بھی ختم ہوگئ ،رات آگئی دوسرا دن نکل آیا لیکن اس کونے والے پودے ٹس سے مس نہ ہوئے ،اب تو مجھے یقین ہوگیا کھ وہ مجھ سے نا رض ہو گئے ھیں ،، مشورہ دینے والوں نے انھیں اکھاڑ کر پھینکدینے کا بھی مشورہ دیا ،لیکن دل نہ ما نا ،،پھر میں نے اللہ سے دعا کی ،اس سے بخشش طلب کی ،مدد مانگی حتی کہ ان پودوں کے پاس پہنچ کر ہاتھ جوڑے ،ان سے معافیاں مانگی ،اور بوجھل دل لئے کمرے میں واپس آگئے، دو دن گزر چکے تھے ،،تیسرے دن کیا دیکھتی ہوں کہ اس کونے والے پودے سر اٹھائے مجھے سلام کر رہے ھیں ،،،،،،،اففف میری خوشی کی انتہا نہ رہی ،،میں نے فورا ان کے پاس جا کر ان کے سلام کا جواب دیا ،،،اس دن مجھے زندگی کا یہ انوکھا سبق ملا کہ کسی کی بھی دل آزاری نہیں کرنا چاہئے ،
یہ ایک سچا واقعہ ھے “…………