ڈائری کا ایک ورق

ڈائری کا ایک ورق تحریر ڈاکٹر نگہت نسیم

اتوار ، آٹھ دسمبر دو ہزار تیرہ
اینا تمہیں ڈیپریشن ہے ۔۔ لیکن تم تو نرس ہو ۔۔ سب جانتی ہو ۔۔ پھر بھی دوا وقت پر کیوں نہیں کھاتی ہو ۔۔ چھٹیوں کے لیئے درخواست ہی دے دو ۔۔ گھر پر کچھ آرام کر لو ۔۔ اینا تم جانتی ہو نا ڈپریشن میں انسان کا سب سے زیادہ کیا نقصان ہوتا ہے ۔۔ سب سے پہلے اس کی سب سے قیمتی چیز اس سے چھینتا ہے ۔۔۔ اور وہ ہے اس کا “ خدا “ جس کی شکر گزاری ایک ایک سانس ہونی چاہیئے ۔۔۔
خدا کے لیئے اینا سمجھو اس بات کو ڈیپریشن سے دل کی بے قراری اور بے چینی میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔۔۔ انسان اپنی شناخت ، اپنا ٹھنڈا میٹھا لہجہ ، اپنا خوبصورت یقین ، اپنی ہمت ۔۔۔ پھر ایک ایک کر کے سارے رشتے کھو دیتا ہے ۔۔۔ اور کبھی کبھی انسان خود کو بھی کھو دیتا ہے ۔۔
اینا !
کیا تم اتنا کچھ ڈپریشن کو دے دو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
——————————–
( کتنی عجیب بات ہے دوستو ! آج منگل آٹھ دسمبر دو ہزار پندرہ کو لیور پول چرچ میں اینا کی فیونرل کی تقریب تھی )
سوگوار
ڈاکٹر نگہت نسیم
آٹھ دسمبر دوہزار پندرہ