مختصر کہانی مختصر کہانی تقریب ۲۰۱۵

کرائے کا مکان

”سنا کہ آپ نے پھر مکان بدل لیا۔“
”جی ہاں!“
”ابھی آپ کو اس شہر میں آئے ہوئے چند ہی مہینے ہوئے ہیں اور اتنے کم عرصے میں آپ اب تک پانچ مکان بدل چکے ہیں۔آخر کیوں؟“
” ہر مکان میں کوئی نہ کوئی پرابلم تھا۔“
”پہلے والے مکان میں کیا پرابلم تھا؟“
”غیر محفوظ تھا۔آنگن کی دیوار کافی نیچی تھی۔“
”اور دوسرا….؟“
”اوپری منزل پر تھا۔چڑھنے اُترنے میں تکلیف ہوتی تھی۔“
”اور تیسرا….؟“
”وہاں پانی کی بڑی قلّت تھی۔“
”اور چوتھا….؟“
”مالک مکان بڑا بد طینت تھا۔میری بیوی پر بُری نظر رکھتا تھا۔“
”اور یہ پانچواں….؟“
”یہ ہر طرح سے اچھا ہے۔ہر طرف سے محفوط ہے۔نچلی منزل پر واقع ہے ۔پانی کا کوئی پرابلم نہیں۔اور مالک مکان تو انتہائی شریف آدمی ہے۔“
”اور کرایہ….؟“
”کرایہ ہی بہت زیادہ ہے۔“
”تو پھر….؟“
”پھر کیا….؟کوئی نیا مکان تلاش کرنا پڑے گا۔“

Leave a Comment