وہ مجھ سے اکثر کہتا ہے
بتاو زندگی اتنی مختصر کیوں ہے،،،،،،،،،،،
میں مسکرا کے ہر بار کہتا ہوں
خدارا! کیوں جھوٹ بکتے ہو
یہ زندگی تو اک طویل مسافت ہے
کسی کو صبح سے شام برسوں ہیں
کسی پر ہجر کی اک رات بھاری ہے
کبھی اپنوں سے دور رہ کر کچھ پل گزارو نا!
تم بھی جان جاو گے
بظاہر مختصر سی زندگی میں
ماہ و سال کتنے ہیں