سبق علم العروض

علم العروض(6) جمیل الرحمن

عمومی دلچسپی کے پیش نظر یہ بیان کرتا چلوں کہ علم العروض اور فن موسیقی میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔اہل موسیقی کا مدار تے اور نون ۔۔یعنی تن تن پر ہے ۔جبکہ اہل عروض کے لئے اس فن کا اعتبار فے۔عین۔لام اور نون پر ہے ۔۔لیکن ان دونوں علوم کا تقابل ایک علیحدہ موضوع ہے ۔جس کی یہاں ضرورت نہیں۔

یہاں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارا ذہن کچھ بنیادی امور کے بارے میں پوری طرح واضح ہو۔

سبب اور وتد ۔ایک ۔لفظ ۔کے اجزا کہلاتے ہیں

عروض کی زبان میں ۔لفظ۔ کم از کم دو یا زیادہ سے زیادہ تین اجزا کے مرکب ہونے سے بنتا ہے۔اور اس کا نام ۔رکن ۔ہے۔مثلا لفظ ۔تماشا۔۔ایک رکن ہے ۔جو دو اجزا پر مشتمل ہے ۔۔۔۔تما۔۔۔وتد مجموع ۔۔۔شا۔۔۔سبب خفیف۔۔۔۔۔۔لفظ۔۔حاصل۔۔دو اجزا سے مرکب ہے۔۔حا۔۔۔سبب خفیف۔۔۔صل۔۔۔سبب خفیف۔۔۔۔۔تو نتیجہ یہ نکلا کہ جب دو یا تین اجزا آپس میں ملیں تو وہ ایک رکن بناتے ہیں ۔جسے لفظ بھی کہا جاتا ہے۔

مختلف اراکین کو آپس میں جب ایک مخصوص ترتیب سے ملایا جائے تو اس ترتیب سے ایک خاص صوتی آہنگ پیدا ہوتا ہے جسے ۔۔بحر۔۔ کہتے ہیں۔

بحر۔۔۔اصل میں اسباب و وتد کا ایک دلچسپ کھیل ہے۔جسے کھیلنے سے پہلے یہ علم ہونا لازم ہے۔کہ انہیں تولا کن باٹوں سے جائے گا۔ اس کے لئے میزان کے باٹ چاہئیں یا ہاکی کی ضرورت ہے ۔ظاہر ہے آپ ہاکی سے باٹوں کا کام نہیں لے سکتے ۔لہذٰا علم العروض میں اس کے لئے جو باٹ تجویز کئے گئے ہیں ۔انہیں ارا کین عشرہ یا دس ارکان کہتے ہیں ۔اصل میں یہ ہیں تو اسباب و اوتاد ہی ۔مگر چونکہ اشعار کے معاملے میں بہت سے امور کو نشان زد کرنا ہوتا ہے ۔اس لئے ان اراکین عشرہ کو استعمال کیا جا تا ہے ۔جو پانچ اور سات حروف پر مشتمل ہوتے ہیں ۔

پانچ حروف پر مشتمل دو اراکین یوں ہیں

۱۔فعو لن۔۔۔فعو۔۔ف پر زبر ،ع پر پیش،واؤ ساکن۔۔وتد مجموع۔۔۔۔لن۔۔۔لام پر پیش ن ساکن۔۔۔سبب خفیف۔۔۔مثال۔۔تماشا

۲۔فاعلن۔۔۔فا۔۔ف پر زبر ،الف ساکن۔۔ ۔سبب خفیف۔۔۔علن۔۔ع کے نیچے زیر،ل پر پیش،ن ساکن۔۔وتد مجموع۔۔مثال ۔۔اے صنم

کیاآپ نے غور کیا کہ دونوں اراکین میں ہر دو اجزا کی ترتیب مختلف ہے ۔یعنی جب اجزا کی ترتیب الٹ دی تو ۔۔فعولن ۔۔فا علن ۔۔بن گیا۔۔پہلے وتد مجموع کا نمبر ایک تھا جو دوسرے میں سبب خفیف کے نمبر ایک ہونے کی وجہ سے وہ نمبر دو پر چلا گیا ۔اور رکن کی آواز مختلف ہو گئی۔

سات حروف پر مشتمل اراکین

سات حروف پر مشتمل اراکین کے اجزا میں ایک وتد اوردو اسباب ہوتے ہیں

۳۔مفا عیلن۔۔تین اجزا۔۔وتد مجموع ،سبب خفیف ،سبب خفیف۔۔۔۔مثال۔۔ ترا دل تو

۴۔مستفعلن۔۔تین اجزا۔۔سبب خفیف(مُس) سبب خفیف(تف)،وتد مجموع(علن)۔۔مثال ۔۔تم نے کہا

۵۔فاعلاتن۔۔۔تین اجزا۔۔سبب خفیف(فا) وتد مجموع(علا)سبب خفیف(تن)۔۔۔۔مثال۔۔۔۔غم برابر

آپ نے دیکھا کہ ایک رکن مفاعیلن کے اجزا کی ترتیب کس طرح مختلف ہوئی اور اس کا نتیجہ کیا نکلا ۔ایک ہی رکن کے اجزا کے الٹ پھیر سے تین اراکین وجود میں آ گئے۔جن کی آوازیں پڑھنے میں ایک دوسرے سے کتنی مختلف ہیں ۔

Leave a Comment