دیوار کے ساتھ لگے
سرخ سورج مکھی کے پھول
مرجھا رہے تھے
اداس تھے
اپنی بے توجہی پر
دفتا ً
پانی کی پھوار کہیں سے قلقل کرتی آئی
اور انھیں سرشار کر دیا
پھولوں نے سر اٹھایا
دیکھا
سرخ سورج مکھی کے پھول سر میں گوندھے
نازک سی حسین لڑکی نے
ادائے دلربائی سے
ہاتھ میں تھامے جھار سے
انھیں بھگو دیا تھا
لڑکی جو دیوار پر لگی پینٹنگ سے نکلی
اور پھر
اسی میں سما گئی تھی