نرم گھاس پہ لیٹا ہوا،
جاگتے پتھرسا وجود ۔
صدیوں جذبات کے سرد موسم میں،
زندگی کے جنوبی کنارے کا مکیں رہا ۔۔اور جو
اپنی بقاء کے پہلے دن سے۔
رتجگوں کا شکار ہے۔
حرارتوں کا متلاشی،
اجنبی زمینوں پہ آگیا ،
پرومیتھئیس اس سے پہلے کہ اس سے ملتا ،
اولپمس پہ قید ہو گیا شاید۔
نرم گھاس پہ لیٹا یہ مضبوط وجود ،
ازل سے جاگتا ہے،
مگر دیوتا نہیں،
سرد برفاب موسموں سے اکتایا،
اس اجنبی زمیں کا مہاجر کہ جہاں،نیند جا نہیں سکتی،
اس وجود کو ترے نرم جسم کا لحاف اگر ملتا،
یہ طلسم ٹوٹ جاتا ،